اسمارٹ ڈائپر 6

اسمارٹ ڈائپر

اور اب پیشِ خدمت ہے… اسمارٹ ڈائپر

’’لومی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، انٹرنیٹ سے منسلک ہوگا اور نوزائیدہ بچے کے بارے میں تمام ضروری معلومات اس کے والدین کو ایک خاص ایپ کے ذریعے فراہم کرتا رہے گا۔ مثلاً یہ کہ بچے کا ڈائپر گیلا ہوگیا ہے، اسے دودھ پیے ہوئے ایک گھنٹہ ہوچکا ہے، بچے کو سوئے ہوئے دو گھنٹے گزر چکے ہیں وغیرہ۔

یہ نظام ایک ہلکے پھلکے اور نرم بے بی ڈائپر کا حصہ ہوگا جو بچے کے معمولات سے لے کر اس کی صحت تک پر نظر رکھے گا۔ کمپنی نے یہ تو نہیں بتایا کہ ’’لومی‘‘ کی قیمت کتنی ہوگی لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ یہ عام بے بی ڈائپرز کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگا ہوگا، یعنی فی الحال اس کے اخراجات برداشت کرنا مالدار گھرانوں ہی کے بس میں ہوگا۔ ’’اسمارٹ ڈائپر‘‘ میں دلچسپی رکھنے والے صارفین سے آن لائن آرڈر لیے جارہے ہیں اور پہلے مرحلے پر اس کی فروخت بذریعہ انٹرنیٹ ہی شروع کی جائے گی۔ اگلے مرحلے پر اسے سپر مارکیٹس اور دکانوں پر برائے فروخت رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں