Feel free to contact Balochi Bali 5

فیس ایپ بھی ماہ نور بلوچ کو بوڑھا نہ کرسکی

فیس ایپ بھی ماہ نور بلوچ کو بوڑھا نہ کرسکی

فیس ایپ نے جہاں لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے وہیں اداکاروں، کھلاڑیوں سمیت دیگر نامور شخصیات نے بھی فیس ایپ کا استعمال کرکے اپنی تصاویر شیئر کیں لیکن نامور اداکارہ ماہ نور بلوچ کو فیس ایپ بھی بوڑھا کرنے کو تیار نہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹس پر صارفین پوری کوششوں میں مصروف ہیں کہ کسی طرح ماہ نور بلوچ کو بوڑھا دکھایا جائے تاہم کسی کو اس میں خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

سماجی رابطے کی سائٹس پر اب نئی بحث چھڑگئی ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ فیس ایپ بھی ماہ نور بلوچ کو بوڑھا نہیں کرسکتی، متعدد صارفین نے فیس ایپ پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر شیئر کی ہیں لیکن تمام میں ماہ نو بلوچ خوبرو اور جوان نظر آرہی ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے پوسٹ شیئر کی جس میں عاطف اسلم، حمزہ علی عباسی اور مایا علی کو تو بوڑھا دکھایا گیا ہے لیکن ماہ نور بلوچ جوان نظر آرہی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں