ڈوبتے لوگوں تک خود تیر کر جانے والی لائف بوائے 44

ڈوبتے لوگوں تک خود تیر کر جانے والی لائف بوائے

ڈوبتے لوگوں تک خود تیر کر جانے والی لائف بوائے

لائف بوائے اتنا بڑا اور مؤثر ہے کہ ایک نیم بے ہوش شخص کو سہار کر دوبارہ کنارے تک پہنچاسکتا ہے۔ اس پر لگے طاقتور پروپیلر 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اسے آگے کی جانب دھکیلتے ہیں جبکہ اس کا کل وزن 13 کلوگرام ہے۔ اسے کنارے پر رہنے والا شخص کسی تار کے بغیر ریموٹ کنٹرول سے قابو کرسکتا ہے۔ تاہم وائرلیس نظام کا دائرہ 500 میٹر تک ہے۔

اگر لہریں اسے پلٹ بھی دیں تب بھی یہ اپنی ساخت کے لحاظ سے کام کرتا رہتا ہے۔ دھند میں نشاندہی کرنے والی دو عدد لائٹیں بھی لائف بوائے پر لگائی گئی ہیں۔ اس پر نصب تیزرفتار پنکھڑیاں کچھ اس طرح لگائی گئی ہیں کہ تیرنے والا زخمی نہیں ہوتا نہ ہی پروپیلر سمندری گھاس وغیرہ میں الجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں