روبوٹ بھی ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ کھیلنے میں کامیاب ہوگیا! 5

روبوٹ بھی ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘

روبوٹ بھی ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ کھیلنے میں کامیاب ہوگیا!

روبوٹ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیے گئے ایک نظام کا حصہ ہے جسے ’’روبوریز‘‘ (RoboRaise) کا نام دیا گیا ہے۔ البتہ اس کا اصل مقصد بوتلوں
کے ڈھکنے کھولنا نہیں بلکہ اپنے مخصوص کیمروں اور سینسرز کی مدد سے انسانی پٹھوں میں حرکت کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کی نقل کرنا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ کے صرف دو بازو ہیں اس لیے بوٹل کیپ چیلنج کھیلنے کےلیے اس نے اپنے ان ہی روبوٹ بازوؤں کا سہارا لیا ہے۔ ’’روبوریز‘‘ منصوبے کے تحت یہ کوشش کی جارہی ہے کہ روبوٹس میں انسانی بازوؤں اور پٹھوں جیسی حرکت کی قریب ترین نقالی کی جائے تاکہ آنے والے وقت میں یہ مشینیں بھی انسانوں کی بہتر مددگار ثابت ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں