Indian Air Force violates LOC 91

بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی

بھارتی فضائیہ کی ایل اوسی کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کی کارروائی پربھارتی طیارے بھاگ نکلے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اوربروقت پراوازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی جنگی طیارے آزادکشمیر کے تین سے چار میل اندرتک آئے اورکھلی جگہ پرپے لوڈگرا کرواپس چلے گئے جب کہ حملے میں کسی انفراسٹرکچریا انسانی جان کو نقصان نہیں پہنچا اورتکنیکی ودیگراہم معلومات جلد شیئر کی جائیں گی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی جب کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے پہلی باریہ بزدلانہ قدم اٹھایا ہے۔

پیوٹن پر حملہ

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں بتایا کہ انڈین فضائیہ کے طیاروں نے مظفر آباد کے پاس لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، لیکن پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں وہ واپس چلے گئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے یہ دعویٰ بھی کیا پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں انڈین فضائیہ کے طیاروں نے اپنا ‘پے لوڈ’ (جہاز پر موجود گولہ بارود) بالاکوٹ کے نزدیک گرا دیا، لیکن اس سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

سدھو

انڈین حکام کی جانب سے تاحال اس الزام پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم فضائیہ کے حوالے سے خبر رساں ادارے اے این آئی کی خبر میں لائن آف کنٹرول کے پار کارروائی کی تصدیق کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں