99 years old lost 77 years of love 104

99 سال کی عمر میں 77 سال سے کھویا ہوا پیار

99 سال کی عمر میں 77 سال سے کھویا ہوا پیار کیسے مل

 کچھ داستان محبت ایسی ہوتی ہیں جو آپ کو صرف جذباتی ہی نہیں بلکہ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی 99 سالہ بزرگ خاتون کی ہے۔99 سالہ بزرگ خاتون کو اپنے منگیتر کا ہاتھ سے لکھا خط 77 سال بعد ملا۔ یہ داستان محبت بےحد دلچسپ ہے۔ یہ کہانی فیلس پونٹنگ اور بل واکر کی ہے۔ بل واکر ہندوستان میں ولٹ شایر ریجیمنٹ میں تعینات تھے۔ فیلس پونٹنگ اور بل واکر کو ایک دوسرے سے دوسری عالمی جنگ کے دوران محبت ہوئی۔ فیلس کے منگیتر بل واکر ایک فوجی تھے جو ہندوستان میں تعینات تھے۔بل کا لکھا خط ان کی منگیتر کو ان کی موت کے بعد ملا۔ جہاز ڈوبنے کی وجہ سے بل کی موت 1941 میں ہو گئی تھی۔بل نے اپنے منگیتر کو خط لکھا لیکن وہ ان تک نہیں پہنچا۔ دراصل، فیلس پونٹگ نے بل کو شادی کی تجویز خط لکھ کر دی تھی اور اس کے جواب میں بل نے بھی انہیں خط لکھا۔ لیکن بل کا خط پونٹنگ تک نہیں پہنچا۔ پونٹنگ نے سوچا کہ بل نے ان کے خط کا جواب نہیں دیا۔ یہ سوچ کر پونٹنگ نے کسی دوسرے شخص سے شادی کر لی۔پونٹنگ نے جم ہولیوے سے شادی کر لی۔ ان کے چار بچے ہوئے ۔ جم ہولیوے کی موت کے بعد پونٹنگ نے ریجینالڈ پونٹنگ سے دوسری شادی کر لی۔ ان کے سات پوتی پوتے ہیں۔ اس حادثہ کے 77 سال بعد پونٹنگ کو بل کا خط ملا اور انہوں نے اس خط کو پڑھا۔ یہ خط اب لندن پوسٹل میوزیم میں رکھا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں