The girl stole my heart, return the police 89

لڑکی نے میرا دل چرا لیا ،پولیس واپس کروائے

لڑکی نے میرا دل چرا لیا ،پولیس واپس کروائے

’’ لڑکی نے میرا دل چرا لیا ،پولیس واپس کروائے‘‘ نوجوان حیران کن شکایت لیکر تھانے پہنچ گیا،پھر کیا ہوا؟

سرپھرا عاشق ایک ایسا مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے جا پہنچا جس سے پولیس بھی چکرا گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کےشہر ناگپور میں ایک نوجوان عجیب و غریب شکایت لے کر تھانے پہنچا اور اس نے پولیس اہلکاروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔ نوجوان نے شکایت درج کرائی کہ ایک لڑکی نے ’اس کا دل چرایا ہے‘ اب پولیس لڑکی سےاس کا دل واپس کرائے۔

.نوجوان عاشق کی اس شکایت پر پولیس بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی اور اعلیٰ حکام سے اس حوالے قوانین جاننے کے لیے رابطہ کیا جس کے بعد پتا چلا کہ بھارتی قوانین کے تحت کوئی ایسا سیکشن نہیں جو ایسی شکایت سے متعلق ہو۔پولیس کی جانب سے نوجوان کو سمجھایا بجھایا گیا اور اس کے مسئلے کا کوئی حل نہ ہونے کا کہہ کر نوجوان کو تھانے سے روانہ کردیاگیا۔پیوٹن پر حملہسدھو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں