The unique way to welcome a new year 136

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا طریقہ

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا انوکھا طریقہ

نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے دنیا بھر میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں مگر کچھ لوگ سالِ نو کو ایسے عجیب و غریب انداز سے ویلکم کرتے ہیں جسے سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں منفی درجہ حرارت یعنی سخت سردی میں کوئی آپ کو کہے کہ برفیلے پانی میں ڈبکی لگاؤ؟ تو سُن کر آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟۔ جی ہاں!شمال مشرقی بھارت میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے کچھ اسی طرح کی رسم ادا کی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے کے مطابق ’شیل

لانگز فار ایوور ینگ کلب‘ کی جانب سے 1997 میں اس چیلینج کا انعقاد کیا گیا جو بعد میں ایک رسم بن گئی اور اب نوجوان اسے خوشی سے ادا کرتے ہیں۔ اکتیس دسمبر 2018 کی رات 24 کے قریب لوگوں نے شیل لانگز سے رابطہ کیا اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے برفیلے پانی والے سوئمنگ پول میں تیراکی کا مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا اور ان میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ رات 12 بجنے سے چند لمحے قبل تمام لوگوں نے الٹی گنتی شروع کی اور نئے سال کی آمد کے وقت وہ یخ ٹھنڈے پانی میں کود گئے۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی میں برف کے بڑے بڑے ٹکڑے موجود ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق پانی کی وجہ سے مذکورہ مقام کا درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ ہوٹل انتظامیہ نے چار ٹن سے زائد برف پانی میں ڈالی، دس برس قبل یہ بات طے ہوئی تھی کہ ہر سال آدھا ٹن برف بڑھا کر ڈالی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں