Marriage of men and women 62

مرد اورخواتین کا شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ایک ساتھ یہ کام کرنا حرام

مرد اورخواتین کا شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ایک ساتھ یہ کام کرنا حرام

بھارت میں دارالعلوم دیوبند نے ایک نیا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کسی بھی شادی یا دیگر بڑی تقریب میں مردوں اور خواتین کا ایک ساتھ کھاناکھانے کو حرام قرار دیدیا۔بھارت کے ایک شہری نے محلّے میں قائم دارالعلوم سے کسی بھی تقریب میں مرد و عورت کے ایک ساتھ کھانا کھانے سے متعلق سوال پوچھے جس کے جواب میں صاف طور پر کہا گیا کہ اجتماعی طور پر مردوں اور عورتوں کا ایک ساتھ شامل ہوکر کھانا کھانا گناہ ہے۔

دارالعلوم مفتیوں نے مسلمانوں کو اس سے بچنے کی نصیحت بھی کی۔شہری کی جانب سے تقریب میں کھڑے ہوکر کھانا کھانے کے متعلق بھی دریافت کیا گیا تو اس کو بھی غیر مہذب قرار دے د یتے ہوئے کہا کہ کھڑے ہوکر کھانا کھانا سراسر ناجائز ہے۔دارالعلوم کے سینئر مفتی مولانا مفتی اطہر قاسمی نے دارالعلوم سے جاری اس فتوے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مفتیوں نے شریعت کی روشنی میں صحیح بتایا کہ اس طرح ایک ساتھ کھانا ناجائز اور حرام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں