Prime Minister's Secretary General of the United Nations 81

وزیر اعظم کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فون

وزیر اعظم کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فون

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔

وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں اور انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر جارحیت اور وحشیانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے جسے رکوانے میں اقوام متحدہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں