Boys age boys like the most 99

لڑکیوں کو کس عمر کے لڑکے سب سے زیادہ پسند آتے ہیں

لڑکیوں کو کس عمر کے لڑکے سب سے زیادہ پسند آتے ہیں

جس طرح لڑکیوں کو یہ تجسس ہوتا ہے کہ لڑکے ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں بالکل ویسے ہی لڑکےبھی اس میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ لڑکیوں کو کس عمر کے لڑکے زیادہ پسند آتے ہیں۔ایک کتابDataclysmمیں بتایا گیا ہے کہ 20سال یا اس سے کچھ زائد عمر کی لڑکیوں کو اپنے سے بڑے عمر کے لوگ پسند ہوتے ہیں۔لڑکوں کے ساتھ عمر کا یہ فرق دو یا تین سال سے زائد کا ہوسکتا ہے۔اس کتاب میں مختلف خواتین سے بات کی گئی ہے

اور ان سے ان کی ترجیحات کے بارے میں جب سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی پسند اور ناپسند کا اظہار کیا۔انٹرویوز میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکیوں کو اپنے سے کچھ زائد عمر کے لڑکوں میں دلچسپی ہوتی ہے جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ لڑکیاں چاہتی ہیں کہ جس لڑکے کو وہ پسند کریں اس کی شخصیت میں نکھار ہو اور ایسا صرف بڑی عمر کے لڑکے میں دیکھنے کو ملتا ہے جس کی وجہ سے لڑکیاں ان کی جانب متوجہ ہوتی ہیں۔ایک بار پھر یہ بتاناضروری ہے کہ یہ تجزیہ مختلف لوگوں سے بات کرکے مرتب کیا گیاہے لہذا ضروری نہیں کہ تمام لڑکے ،لڑکیوں پر یہ بالکل صحیح بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں