List of movies searched in Pakistan 140

پاکستان میں سرچ کی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کردی

گوگل نے پاکستان میں سرچ کی جانے والی فلموں کی فہرست جاری کردی

دنیا بھر میں سب سے بڑے اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل نے رواں سال 2018 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچنگ کے اعتبار سے ٹرینڈ بنی رہنے والی فلموں کی فہرست جاری کردی۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں حیران کن طور پر پاکستان میں سارا سال سرچ کی جانے والی ٹاپ 5 فلموں میں کوئی بھی پاکستانی فلم شامل نہیں جب کہ ٹاپ 10 فلموں میں لالی ووڈ کی ایک، ہالی ووڈ کی 2 اور دیگر فلموں میں ہالی ووڈ کی فلموں کے نام دیکھنے میں آئے ہیں۔

1 فلم ’ریس تھری

گوگل فہرست میں پاکستان میں سرچنگ کے لحاظ سے پہلے نمبر پر دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بننے والی سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ نے جگہ بنائی ہے

2 فلم ’سنجو‘

دوسرے نمبر پر جگہ پانے والی سنجے دت کی زندگی پر بننے والی رنبیر کپور کی مقبول ترین فلم ’سنجو‘ موجود ہے جوکہ اب تک دنیا بھر میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔

3 فلم ’ٹائیگر زندہ ہے

فہرست میں تیسرے نمبر پر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے مقبولیت کی وجہ سے اپنا قبضہ جمائے رکھا ہے۔

4 فلم ’باغیٹو‘

رواں سال ہی ریلیز ہونے والی ایکشن اور تھرل سے بھرپور ٹائیگر شروف کی مشہور فلم ’باغی ٹو‘ چوتھے نمبر پر سامنے آئی ہے۔

5 فلم ’ ٹھگس آف ہندوستان ‘

گوگل کی فہرست کے مطابق ٹاپ 5 کی آخری فلم میں ناکامی کا سامنا کرنے والی بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ نے جگہ بنائی ہے۔

6 ڈونکی کنگ

پاکستانی اینی میٹڈ فلم ’ڈونکی کنگ ‘ سرچنگ کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر پہلی پاکستان فلم کے طور پر جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں