Wonderful Worm 84

سوکھا پتا نظر آنے والا کیڑا

سوکھا پتا نظر آنے والا کیڑا

پتنگے کا پورا نام ’یوروپیا میٹی کیولوڈینا‘ ہے جو مصیبت کے وقت مردہ بے جان پتے کا روپ اختیار کرلیتا ہے۔ دشمنوں کا نوالہ بننے سے خود کو بچاتے وقت رک کر بیٹھ جاتا ہے اور گمان ہوتا ہے کہ کوئی مردہ پتا بے حس پڑا ہوا ہے۔ یوروپیا میٹی کیولوڈینا کی دو انواع ہیں جو بارانی جنگلات میں عام پائی جاتی ہیں۔ اس کے خمیدہ پتے جیسی شکل دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے

اس کی ایک اور قسم بھی ہے جس کے پر روپ دھارنے سے قبل ستواں ہوتے ہیں لیکن پتے جیسا بنتے ہی اس کی رنگت بھی کچھ بدل جاتی ہے اور یہاں تک کہ اس پر مردہ پتے جیسی شکنیں بھی نمودار ہوجاتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان عش عش کر اٹھتا ہے۔ اگر کوئی اس کی پہلی صورت سے واقف نہ ہو تو یقین کرنا محال ہوتا ہے کہ یہ کوئی جانور ہے۔

یہ پتنگا زیادہ تر وقت نم دار زمینوں پر گزارتا ہے اور اس کی بڑی مقدار چین اور تائیوان میں پائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں