سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی 100

سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی

انتہا پسند ہندو جماعت نے سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی

خبر رساں ادارے کے مطابق دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت ہندو یووا واہینی نے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کی بےعزتی کرنے پر سابق کرکٹر اور ریاست کے وزیر ثقافت و سیاحت نوجوت سنگھ سدھو کا سر قلم کرنے والے کو 10 ملین روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

انتہا پسند جماعت کے آگرہ کے صدر ترون سنگھ نے اپنے ایک بیان میں نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کا دورہ کرنے پرغدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سدھو پاکستان واپس چلے جائیں ورنہ ہم انہیں بھارت میں رہنے نہیں دیں گے۔
ترون سنگھ نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ سدھو کا پاکستان کی تعریف کرنا اور اپنے ہی ملک کی برائیاں کرنا ناقابل معافی گناہ ہے، اگر سدھو جی میرے شہر آگرہ آئے تو میں اُن کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے راجستھان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کی پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’چور‘ کہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں