وزیراعظم آج کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے 103

وزیراعظم آج کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم آج کرتار پور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

کرتارپور کوریڈو کے سنگ بنیاد کی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان آج کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں پاک بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

کرتار پوربارڈر کی افتتاحی تقریب کا اعلان ہوتے ہی دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیز کردیا گیاتھا، پنڈال کی جگہ کو بھی خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جہاں انتظامیہ کے مطابق 4 ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی۔
بابا گرو نانک کی آ خری آرام گاہ پر ما تھا ٹیکنے کے لئے بڑی تعداد میں سکھ برادری بھی پہنچنا شروع ہوگئی ہے، جن کی آؤ بھگت کے لئے لنگر خانہ کھول دیا گیا ہے، دربار کے منتظمین اور سکھ یاتریوں نے اس پاکستانی اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کی معروف شخصیت نوجوت سنگھ سدھو سمیت بھارتی وفد تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے جب کہ اس موقع پرسدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ سرحد کھولنے کا فیصلہ کرکے دونوں ملکوں کےعوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں