Technology support voice was possible to deflect the direction 102

ٹیکنالوجی کی مدد سے آواز کو خاص رخ پر موڑنا ممکن ہوگیا

ٹیکنالوجی کی مدد سے آواز کو خاص رخ پر موڑنا ممکن ہوگیا

یونیورسٹی آف برسٹل اور یونیورسٹی آف سسیکس نے میٹا مٹیریلز کی چھوٹی چھوٹی اینٹوں سے ایک چادر بنائی گئی ہے۔ ہر اینٹ آواز کو کچھ دیر روکتی ہے اور اسے اینٹوں سے بنے آڑے ترچھے راستوں سے گزارتی ہے اور اس طرح کسی بھی رخ پر آواز کو پھینکا جاسکتا ہے۔ سسیکس یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر کے مطابق ایسی اینٹیں کسی بھی مٹیریل سے بنائی جاسکتی ہیں اور اسے تھری ڈی پرنٹر پر پولیمر کے ذریعے بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

ایک طرح کے خاص مادے ’’میٹا مٹیریل‘‘ یا ’’سپر مٹیریل‘‘ سے انسانی ناخن کے برابر یہ اینٹیں بنائی گئی ہیں جنہیں آواز کنٹرول کرنے کے لیے بہت آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ میٹا مٹیریلز سے بنی ہلکی پُھلکی شیٹ کو کسی بھی اسپیکر یا لاؤڈ اسپیکر پر لگا کر درست انداز میں آواز کو ایک خاص سمت میں پھینکا جاسکتا ہے جب کہ بقیہ افراد یہ آواز نہیں سن سکیں گے۔ اس طرح کسی بھی جگہ ’’آوازوں کا مرکز‘‘ (آڈیو ہاٹ اسپاٹس) قائم کیا جاسکتا ہے جہاں بیٹھے لوگ ہی آواز سن سکتے ہیں۔

میٹا مٹیریلز کو غائب ہونے والے لباسوں میں استعمال کیا جارہا ہے جو روشنی کو موڑ کر پشت کا منظر دکھاتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ اس میں موجود شخص غائب ہوچکا ہے۔ اسی اصول پر یہ آواز کی لہروں کو موڑنے، پھیلانے اور ایک جگہ فوکس کرنے کا کام کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں