لڑکے چھوٹا طیارہ چرا کر لے اڑے 100

لڑکے چھوٹا طیارہ چرا کر لے اڑے

َِنوعمر لڑکے چھوٹا طیارہ چرا کر لے اڑے

یوٹاہ میں ورنل کے مقام پر 14 اور 15 سالہ لڑکے ایک مقامی ہوائی پٹی تک پہنچے جہاں انہوں نے تفریح کی خاطر ایک ہوائی جہاز کو اسٹارٹ کیا اور ایک ہائی کے ساتھ ساتھ طیارے کو نچلی پرواز پر لے گئے۔ اس کے بعد اصل مقام سے 15 میل دور انہوں نے طیارے کو درست انداز میں زمین پر اتارا۔

پرواز کے ساتھ ہی متعلقہ ادارے حرکت میں آگئے اور واقعے کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اب انہیں نوجوان کے ایک اصلاحی مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی تربیت کی جائے۔ دونوں نے جامد بازوؤں والا ایک سیسنا طیارہ اڑایا اور اسے یوایس 40 ہائی وے کے ساتھ ساتھ لے گئے اور شاید وہ کولاراڈو کے راستے پر تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں سے اس واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ دونوں چھٹی کے دن جینسن کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ جمع تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں