जस्टिन बीबर ने अमेरिकी मॉडल हैली बल्डउन से शादी की 117

جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈوین سے شادی

جسٹن بیبر نے اپنی پہلی گرل فرینڈ سلینا گومز سے علیحدگی کے بعد چند ماہ قبل امریکی ماڈل بالڈوین سے منگنی کی تھی جس کے بعد افواہیں گرد دش کر رہی تھیں کہ دونوں نے خفیہ طورپر شادی کرلی ہے۔

افواہیں اُس وقت سچ ثابت ہونے لگیں جب گلوکار کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ وہ اب شادی کے لئے مزید انتظار نہیں کرسکتے تاہم اب خود جسٹن بیبر نے تمام تر افواہوں کی تصدیق کردی ہے۔
جسٹن بیبر نے شادی کی تصدیق اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی جس میں انہیں ماڈل کا ہاتھ تھامیں چہرے پر مسکراہٹ سجائے راہ چلتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میری اہلیہ بہت ہی اچھی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر یہ بھی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ کچھ عرصے کے لئے موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں