During the marriage messages of the bride 113

دلہن نے شادی کے دوران دلہا کے پچھلے معاشقے کے پیغامات

خواتین کے مختلف معاملات پر مضامین شائع کرنے والی ایک ویب سائٹ ’وھم‘ کے مطابق دلہن نے بتایا کہ شادی سے ایک رات قبل نامعلوم نمبر سے اسے کئی ایس ایم ایس موصول ہوئے جس میں ایک عورت نے انتقاماً اپنے اور اس کے عنقریب ہونے والے شوہر کے پیغامات شیئر کیے تھے یہ پیغامات دونوں نے اپنے دیرینہ تعلقات کے دوران ایک دوسرے کو ارسال کیے تھے۔

دلہن کو جب ٹیکسٹ میسجز موصول ہوئے تو پہلے اس نے انہیں نظرانداز کردیا۔ اس کے بعد اسے اپنے ہونے والے شوہر کے اسکرین شاٹس کے ساتھ پیغامات ملے جس کے ساتھ نامعلوم عورت نے لکھا تھا کہ میں تو اس شخص سے شادی نہیں کروں گی، کیا آپ کرنا چاہیں گی؟
اس کے بعد نامعلوم عورت نے اپنی تصاویر بھیجیں جس میں اس کے ہونے والے شوہر کو بھی دیکھا جاسکتا تھا۔ یہ دیکھ کر دلہن سخت پریشان ہوگئیں اور پوری رات نہیں سوپائیں۔

اگلے روز عین شادی کے موقع پر دلہن کا لباس پہنے خاتون نے اپنے ہونے والے شوہر کے سارے پیغامات لڑکے کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے سامنے پڑھ کرسنا دیئے جس کے بعد پورا مجمع دم بخود رہ گیا۔

اس کے بعد وہ اسٹیج پر چڑھیں اور تمام مہمانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج کوئی شادی کی تقریب نہیں کیونکہ اپنے ہونے والے شوہر کو میں جیسا سمجھتی تھی وہ حقیقت میں ویسا نہیں ہے۔ دلہن کے بیان پر دولہا کا رنگ تبدیل ہوگیا بعد ازاں سارے پیغامات سناکر دلہن تیزی سے شادی کی تقریب سے باہر نکل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں