Ranvir Depika 114

رنویر اور دپیکا اٹلی میں شادی کے بندھن میں

رنویر اور دپیکا اٹلی میں شادی کے بندھن میں

کئی روز سے بھارتی میڈیا پر دپیکا اور رنویر کی شادی کی خبروں کے چرچے تھے جب کہ رواں ہفتے ہی دونوں اپنے خاندان اور قریبی دوستوں کے ہمراہ اٹلی روانہ ہوئے تھے جہاں یہ مقبول جوڑا اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے۔

دپیکا اور پڈوکون کی شادی کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ایک گھنٹے میں دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق 2500 ٹوئٹس کی گئی ہیں جوکہ بھارت میں ٹوئٹر پر مقبول ترین ٹرینڈ بن بھی گیا ہےجب کہ سوشل میڈیا پر آج صبح سے ہی شادی کے مقام کی تصاویر زیر گردش ہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیے کی دو تقاریب بھارت میں منعقد ہوں گی جس میں سے ایک 21 نومبر کو بنگلورو کےلیلا پیلس میں جب کہ دوسری 28 نومبر کو ممبئی کے گرینڈ ہائٹ ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں