Shahrukh Khan, daughter, is proud of calling her a son 163

شاہ رخ خان بیٹی کو سانولا کہنے پر برہم

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے کمرے میں پہلے ہالی ووڈ اداکار چیری لیڈ اور چلنٹ ایسٹ ووڈ کے پوسٹر رکھا کرتا تھا لیکن میں یہ کبھی نہیں سوچتا تھا کہ ان پوسٹر کی وجہ سے میں بھی ان جیسا بن جاؤنگا یہی وجہ ہے کہ یہ پہلو کبھی میری زندگی کا حصہ نہیں رہا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ایک چیز جو مجھے کام سے مخلص رکھتی ہے وہ میری دیانت داری ہے اور اس میں رنگ و روپ کا کوئی کردار نہیں ہے اور نہ ہی انسان کا رنگ و روپ پر کوئی اختیار ہے، آج میرا طرز زندگی دیکھیں، میں دیکھے جانے میں بھی اچھا ہوں اور پوسٹر بوائے بھی بن گیا ہوں۔

کنگ خان نے مزید کہا کہ میں اپنی بیٹی کے حوالے سے بھی ہمیشہ سچ کہتا ہوں اور کہوں گا کہ وہ سانولی ہے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کی خوبصورت لڑکی ہے اور اُس کے سانولے رنگ کے حوالے سے کوئی مجھے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں