Building multi-building buildings with containers 112

کنٹینروں سے کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر

اس سے پہلے اسی شہر میں طالب علموں کے لیے کنٹینر پر رہائشی کمرے تیار کیے گئے جن کی کامیابی کے بعد پورے خاندان کے لیے کنٹینر بلڈنگ بنائی گئی ہے۔ اس عمارت میں اپارٹمنٹس ہیں، سیڑھیاں اور لفٹس بھی ہیں۔ کنٹینر بلڈنگ کو کچھ اس طرح مرتب کیا گیا ہے کہ اس میں ایک جانب کشادگی اور دوسری جانب بچوں کے کھیلنے کی جگہ بھی رکھی گئی ہے تاہم یہ گھر 300 سے 600 مربع فٹ وسیع ہیں۔

عمارت سازی کے لیے 140 مختلف رنگوں کے کنٹینروں کا انتخاب کیا گیا۔ دھاتی کنٹینر سردی گرمی روکنے میں بہت خراب واقع ہوتے ہیں اس لیے ان میں انسولیشن مٹیریل لگانے کے بعد اوپر تلے رکھا گیا۔ اس کے بعد ہوا اور بارش سے انہیں گرنے اور پھسلنے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے یہاں تک کہ سات منزلہ عمارت وجود میں آگئی۔ اس کے بعد گھروں میں کھڑکیاں اور دیگر اندرونی تزئین و آرائش کی گئی۔

ہر گھر میں باورچی خانہ، کھانے کا کمرہ ، بیڈ روم اور باتھ روم بنائے گئے ہیں ۔ گراؤنڈ فلور پر کچھ دکانیں اور گھر نکالے گئے ہیں جبکہ بقیہ فلور صرف رہائش کے لیے مختص ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں