Nancordard to dodge 677 tons of old ships 106

677 ٹن وزنی بحری جہاز کو دانتوں سے کھینچنے کا نیاریکارڈ

40 سالہ شخص اسکیویچ نے اس حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ سیکڑوں حاضرین کی موجودگی میں کیا جس میں انہوں نے 677 ٹن وزنی بحری کو 52 فٹ تک کھینچ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس ریکارڈ پر یوکرائن حکومت نے انہیں قومی اعزاز سے بھی نوازا۔

اسکویچ نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنے کارنامے کو درج کرانے کے لیے اس مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔ اس سے قبل وہ 21.5 ٹن کی ٹرام کو 22.3 فٹ تک کھینچ کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروا چکے ہیں تاہم وہ ہانا پیئو کے 2001ء میں بنائے گئے ریکارڈ کو نہیں توڑ سکے تھے۔
اسکویچ نے اپنی کامیابی کو والدین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ہانا پیئو کے ریکارڈ کو توڑنا میرا ایک خواب تھا جسے آج پورا کرلیا تاہم اس کے لیے سخت اور انتھک محنت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں