مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، آصف علی زرداری 138

مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے

آصف علی زرداری

نواب شاہ میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم شہید بے نظیر کے مشن پر گامزن ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، میں نے سیاست میں کوشش کی ہے کہ سیاسی کارکن نہ مرے اورنہ جیل جائیں، اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے اور اس کے لئے اگر جیل جانا پڑے تو میں خود جیل جاؤں گا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نیب کے سخت قانون کی وجہ سے وزیر اور افسران پریشان ہیں، مجھے بھی پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، جیل کاٹنا اپنے ایمان کا کام ہوتا ہے کیونکہ جیل بھی ایمانداری سے کاٹی جاتی ہے لیکن اس طرح سیاسی بنیادوں پر کوئی جیل نہ جائے، جس طرح میں خود گیا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں