خواتین سیاحوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری 72

خواتین سیاحوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات

خواتین سیاحوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری

خواتین سیاحوں کے لیے دنیا کے خطرناک ترین مقامات کی فہرست جاری،نام جان کر آپ بھی حیران ہوں گے دنیامیں خواتین کے خلاف جرائم کا جب بھی ذکر ہوتا ہے تو بھارت کا نام سرفہرست آتا ہے۔ معروف برطانوی جریدے ”میل آن لائن“ نے حال ہی میں خواتین سیاحوں کے لئے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست شائع کی ہے اور دیگر کئی فہرستوں کی طرح اس میں بھی پہلا نام بھارت کا ہی ہے۔ میل آن لائن کی تفصیلی فہرست کچھ یوں ہے۔

1 ۔بھارت

اس ملک میں ہر 20منٹ بعد ایک خاتون کی عصمت دری کی جاتی ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں شمالی بھارت میں ایک جاپانی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ گزشتہ ہفتے دو خواتین کے ساتھ درجن بھر درندوں کی اجتماعی زیادتی کی ویڈیو منظر عام پر آئی اور تازہ ترین واقعہ نائجیریا کی خاتون کے ساتھ پیش آیا جسے چار مردوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ تفصیلات صرف ایک ماہ میں غیر ملکی خواتین کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی ہیں۔ 2 ۔برازیل

اگرچہ میڈیا میں برازیل کو نہایت روشن خیال ملک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے لیکن اصل میں یہ ملک جرائم پیشہ گروہوں اور پولیس کے لاقانونیت پر مبنی رویے کی وجہ سے سیاح خواتین کے لئے نہایت خطرناک قرار دیا جاتا ہے۔ اس ملک میں 2009ءسے 2012ءکے درمیان خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں 157فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

۔ترکی یہ ملک برطانیہ سے چار گھنٹے سے بھی کم وقت کی پرواز پر واقع ہے اور اس کے قدامت پسند کلچر کو ”میل آن لائن“ کی رپورٹ میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔اسے بھی خواتین سیاحوں کے لئے غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ حال ہی میں 20 سالہ طالبہ پر جنسی حملے اور اس کے قتل کی وجہ سے بھی اس ملک کو خواتین کے لئے خطرناک قرار دے دیا گیا ہے]

۔  ۔تھائی لینڈ

اس ملک میں مغربی ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں اور یہاں خواتین سے زیادتی اور لوٹ مار کے واقعات کثرت سے رونما ہوتے ہیں۔ سال 2013ءمیں تھائی لینڈ کی پولیس نے ایک مغربی خاتون کو محض اس بناءپر گرفتار کرنے کا اعلان کردیا تھا کہ وہ اپنے ساتھ زیادتی کے شواہد فراہم نہیں کرسکی تھی۔

۔مصر اس ملک میں نام نہاد بہار عرب انقلاب کے بعد حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ اس انقلاب کے دوران بھی تحریر سکویئر میں متعدد خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی جن میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ بھی شامل تھی۔

۔کولمبیا اس ملک میں بھی سیاح خواتین کے خلاف جرائم کثرت سے رونما ہوتے ہیں اور خصوصاً اس کے دارالحکومت بگوٹا میں چلنے والی سرخ بسوں کو خواتین کے لئے خطرناک ترین عوامی ٹرانسپورٹ قرار دیا جاتا ہے۔ فہرست میں شامل دیگر ممالک جنوبی افریقہ، مراکش، میکسیکو اور کینیا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں