Copy of Fatima Mustafa of Indian singer Neha Kakar 89

بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی فہد مصطفیٰ کی نقل

نیہا ککڑ کا شمار بالی ووڈ کی موجودہ دور کی صف اول کی گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے تو مقبول ہی ہیں اس کے ساتھ اپنی نٹ کھٹ شرارتوں کی وجہ سے بھی میڈیا کی توجہ کامرکز بنی رہتی ہیں۔ نیہا ککڑ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں نیہاککڑ فہد مصطفیٰ کے نجی ٹی وی پر آن ایئر ہونے والے شوکے ایک کلپ کی نقل اتارتی ہوئی نظر آرہی ہیں، یہ کامیڈی کلپ سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی وائرل ہوچکا ہے۔ نیہا ککڑ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے’’شرما گئی‘‘۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 27 لاکھ سے زائد بار دیکھااورہزاروں بار لائیک کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں