Ranbir Kapoor was loved for 11 years 42

رنبیر کپور سے 11 برس کی عمرمیں محبت ہوئی

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ آپ کوفلم انڈسٹری میں سب سے پہلے کون اچھا لگا تھا جس کے جواب میں عالیہ نے اپنے گہرے دوست رنبیر کپور کانام لیا۔ عالیہ بھٹ نے کہا میں 11 برس کی عمر میں فلم ’بلیک‘ کے لیے آڈیشن دینے گئی تھی اور وہاں پہلی باررنبیر سے ملی تھی اور انہیں دیکھتے ہی ان سے محبت ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ متعدد مواقعوں پر رنبیرکے لیے اپنی محبت کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ رنبیر کپور بھی عالیہ کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں