Opening of an environmentally friendly solar island 44

ماحول دوست شمسی جزیرے کا افتتاح

مالدیپ میں ماحول دوست شمسی جزیرے کا افتتاح

ایک مشہور آرکیٹیکچر فرم نے تیار کیا ہے اور کیوڈاڈو مالدیپ پرائیوٹ آئی لینڈ کا نام دیا گیا۔ ہوٹل کی اندرونی ساخت اور اشیا کو ہر طرح سے ماحول دوست بنایا گیا ہے جب کہ اس کا ڈیزائن بھی بہت خوبصورت اور دیدہ زیب ہے۔

جزیرے کا اولین مقصد ماحول دوست اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ تفریح گاہ کی چھت پر لگے سولر پینلز کو خاص جیومیٹریائی شکل دی گئی ہے تاکہ وہ دن بھر اچھی طرح دھوپ جمع کرسکیں اور ان کے درمیان درزوں سے قدرتی روشنی بھی اندر داخل ہوتی رہتی ہے تاکہ مصنوعی روشنی پر کم سے کم انحصار کیا جاسکے۔

جزیرے پر 320 کلوواٹ بجلی بنانے والا شمسی نظام موجود ہے جو تین ہیکٹر( قریباً ساڑھے 7 ایکڑ) رقبے پر محیط ریزورٹ کو توانائی فراہم کرتا ہے اور کسی بیرونی ذریعے مثلاً ڈیزل جنریٹر کی ضرورت نہیں رہتی۔ شمسی پینل کی قیمت پانچ سال میں وصول ہوجائے گی۔

کمروں اور گھروں میں استعمال ہونے والا فرنیچر کینیڈا، نیوزی لینڈ اورانڈونیشیا سے ماحول دوست اور پائیدار سند کے ساتھ منگوایا گیا ہے۔ کمروں میں بڑی جسامت کے پلنگ ہیں، کھلا غسل خانہ ہے اور ہاتھوں سے تیار کردہ فرنیچر رکھا ہے۔

علاوہ ازیں سمندری نظارے کا خوبصورت انتظام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں