ماہرہ خان نے خوبصورتی میں بالی ووڈ اداکاراؤں 121

ماہرہ خان نے خوبصورتی میں بالی ووڈ اداکاراؤں کو مات دے دی

ماہرہ خان نے خوبصورتی میں کترینہ، عالیہ اور سونم کو مات دے دی

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال کی ایشیا کی 50 پُرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ کی حسیناؤں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور
کترینہ کیف سمیت پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فہرست میں ماہرہ نے بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف، سونم کپور اور عالیہ بھٹ کو مات دے دی ہے۔

گزشتہ برس ایشیا کی پرکشش خواتین میں تیسرا نمبر حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال اس فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ ایسٹرن آئی جریدے کے ایڈیٹر کے مطابق دپیکا پڈوکون نہ صرف کوئین آف بالی ووڈ ہیں بلکہ بہت خوبصورت بھی ہیں۔ تاہم دپیکا کو جو چیز سب سے خاص بناتی ہے وہ ان کا خوبصورت اور فراخ دل ہے۔

بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما گزشتہ برس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود تھیں تاہم اب وہ ایک درجے نیچے آکر ایشیا کی تیسری پر کشش خاتون کے طور پر منتخب ہوئی ہیں۔ ایک بار پھر ایشیا کی خوبصورت خاتون کی فہرست میں شامل ہونے پر نیا شرما کا کہنا ہے کہ یہ احساس بہت خوبصورت ہے اور مجھ سے اپنی خوشی چھپائی نہیں جارہی۔

Female Actores - ماہرہ خان نے خوبصورتی میں بالی ووڈ اداکاراؤں کو مات دے دی

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان گزشتہ برس اس فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان تھیں تاہم رواں سال وہ چوتھے نمبر پر ایشیا کی پر کشش خاتون قرار پائی ہیں۔ انہیں خواتین کے لیے مضبوط طاقت کی علامت اور فلاحی کاموں کے لیے اس فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایشیا کی پُرکشش خواتین میں شامل ہونے پر بے انتہا خوش ہوں، میرے پرستار میری طاقت ہیں لہٰذا ان سب کا شکریہ اداکرنا چاہوں گی۔ انہوں نے مستقبل میں مزید محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور ڈراما سیریل’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘سے شہرت حاصل کرنے والی شیوانگی جوشی نے فہرست میں پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔

فلم’جانان‘ اور ’بن روئے‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنےوالی خوبرو پاکستانی اداکارہ ارمینا خان ایشیا کی پُر کشش خاتون کی فہرست میں 24 ویں نمبر پر شامل ہیں۔ جب کہ سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن ایشیا کی 30 ویں، پاکستانی اداکارہ مہوش حیات 40 ویں، ڈراما سیریل ’سنو چندا‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز 46 ویں نمبرپر پُرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں