expensive to dance with the stars 87

پاکپتن کے تھانیدار کوخاتون کے ساتھ ڈانس

پاکپتن کے تھانیدار کوخاتون کے ساتھ ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

پاکپتن کے تھانہ کلیانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپیکٹر ارشد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن ماریہ محمود نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر ارشد کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے انسپیکٹر ارشد کو معطل کرکے ان کے خلاف تفتیش کا حکم دے دیا۔ فوٹوسوشل میڈیا
ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے انسپیکٹر ارشد کو معطل کرکے ان کے خلاف تفتیش کا حکم دے دیا۔ فوٹوسوشل میڈیا

پاکپتن: تھانہ کلیانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر ارشد کی خاتون کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں معطل کردیاگیا۔

پنجاب کے ضلع پاکپتن کے تھانہ کلیانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپیکٹر ارشد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن ماریہ محمود نے وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر ارشد کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق یہ ویڈیو انسپیکٹر ارشد کے موبائل فون میں محفوظ تھی تاہم ان کے بھانجے نے اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیا جہاں سے یہ وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں