Chinese person has 100 bricks in 37 seconds 80

چینی شخص نے 37 سیکنڈ میں 100 اینٹیں

چینی شخص نے 37 سیکنڈ میں 100 اینٹیں

کنگ فو اور مارش آرٹ کے ماہر وانگ ہوا نے اس کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی بنائی۔ وانگ کہتے ہیں کہ وہ اپنے بچپن سے ہی مارشل آرٹ اور کنگ فو کے کرتب سیکھ رہے ہیں اور اپنے آہنی ہاتھوں کو کئی مرتبہ عملی مظاہروں کے لیے استعمال کرچکے ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

چین کے صوبے گوائی ژاؤ میں بنائی گئی ہے جس میں انہیں ایک کے بعد ایک سرخ اینٹوں کو صرف ہاتھوں کی ضرب سے توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وانگ کی ایک ضرب سے اینٹ کے دو ٹکڑے ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد وہ دوسری اینٹ کو توڑنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔

وانگ کہتے ہیں کہ اس سے قبل وہ 40 سیکنڈ میں 50 اینٹیں توڑ چکے ہیں لیکن مسلسل محنت کے بعد اس سے بھی کم وقت میں 100 اینٹیں توڑنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں