کترینہ کیف اس سیارے کی نہیں عامرخان 101

کترینہ کیف اس سیارے کی نہیں عامرخان

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تعریف تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن وہ بھی دوسروں کی تعریف کرنے میں کسی سے کم نہیں، آج کل وہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملانے میں مصروف ہیں۔

عامر خان نے ’ثریا جان‘ گانے میں کترینہ کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے مجھے سمجھ نہیں آتا آخرکترینہ اتنا اچھا ڈانس کیسے کرلیتی ہیں، مجھے تو وہ اس سیارے کی لگتی ہی نہیں وہ ایلین ہیں، جب میں نے ’ثریا جان‘ گانے کے ڈانس اسٹیپس دیکھے تو مجھے لگا کترینہ یہ نہیں کرپائیں گی لیکن انہوں نے بہت ہی بہترین اندازمیں رقص کیا، وہ بہت محنتی ہیں۔

عامر نے کترینہ کے ڈانس کی تعریف کی ہوبلکہ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر وہ ان کی تعریف کرچکے ہیں۔ چند روز قبل ’ثریا جان‘ گانے کی ریلیز کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کترینہ اتنا اچھا رقص کرتی ہیں کہ وہ دس سال میں بھی ان جیسا رقص نہیں کرسکتے اور اس سے پہلے بھی وہ کترینہ کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ’دھوم3‘ کے وقت سے میرا کترینہ پر دل آیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں