Dr. Aafia Siddiqui 94

ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رہائی کیلیے وزیر اعظم عمران خان کو خط

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے یہ خط عافیہ صدیقی نے گزشتہ ماہ ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل کو اس وقت دیا جب وہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے ٹیکساس کی جیل پہنچے تھے۔

خط میں عافیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی، عمران خان ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں، امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے، مجھے اغوا کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا، میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں وزیر اعظم میری مدد کریں۔

عافیہ صدیقی نے خط میں عمران خان کو مزید پیغام دیا کہ وہ اپنے اردگرد موجود منافقوں سے ہوشیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں