توپ کے گولے سے اڑتا ہوا کبوتر ہلاک 150

توپ کے گولے سے اڑتا ہوا کبوتر ہلاک

سیروتفریح کرنے والے ایک جوڑے کے سربراہ کارل اولیور نے یہ ویڈیو دو نومبر کو بنائی ہے۔ اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی روایتی توپ میں گولہ ڈال کر فائر کیا گیا عین اس لمحے ایک پرندہ اس کے سامنے آگیا۔

گولے کا شعلہ ختم ہوتے ہیں کبوتر دکھائی نہیں دیتا اور البتہ اس کے ٹوٹے پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ اسی بنا پر لوگوں کا خیال ہے کہ اس عجیب واقعے میں گولہ کبوتر کو جالگا اور وہ معصوم پرندہ ٹکڑے ٹکڑے ہوکر فنا ہوگیا۔

اس ویڈیو کو فریم در فریم بھی چلاکر دیکھا گیا ہے اور اس سے بھی تصدیق ہوتی ہے کہ گولہ چلنے سے قبل پرندہ عین سامنے ہے اور گولہ فائر ہوتے پرندے کے پر فضا میں اڑتے دکھائی دیتے ہیں جس سے خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پرندہ گولے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جو کہ افسوس ناک ہے۔

کارل اولیور نے کہا کہ وہ اس تقریب کی پہلی صف میں بیٹھے ویڈیو بنارہے تھے اسی وجہ سے یہ ویڈیو بالکل واضح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں