وزیراعظم کی روسی ہم منصب سے ملاقات 88

وزیراعظم کی روسی ہم منصب سے ملاقات

نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی میں روسی وزیراعظم دمتری میدیدوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور بدلتے علاقائی حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر اتفاق کیا.

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جب کہ روسی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں